Japan protests to China for entering Japanese watersتصویر سوشل میڈیا

ٹوکیو: جاپان نے متنازعہ بحیریہ مشرقی چین جزائر میں اپنے آبی علاقہ میں چینی ساحلی محافظوں کے جہازوں کے داخل ہوجانے اور لگاتار تیسرے روز بھی وہاں سے نکلنے سے انکار کرنے پر چینی حکومت سے احتجاج کیا ہے۔

جاپانی عہدے داروں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید بتایا کہ اتوار کے روز دو چینی بحری جہاز جاپان کی آبی حدود میں داخل ہوگئے اور انہوں نے ایک جاہانی ماہی گیری کشتی کی جانب جس میں عملہ کے تین اراکین سوار تھے،بڑھنے کی کوشش کی۔

جاپانییوں کی جانب سے انتباہ دیے جانے اور وہاں سے نکل جانے کی ہدایت کے باوجود وہ دونوں جہاز ٹس سے مس نہ ہوئے ۔واضح ہو کہ چینی کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز جاپان کے زیر کنٹرول جنوبی جزائر سنکا کو ، جس کو چین دیاو¿ سے پکارتاہے اور اس پر اپنی ملکیت کا دعویٰ بھی کرتا ہے، اور اس کے ارد گرد کے علاقہ کی آئے روز خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں۔

چیف کابینہ سیکرٹری کاتسونوبو نے گذشتہ روز کہا کہ یہ بات نہایت درجہ افسوسناک ہے کہ چینی کوسٹ گارڈ کے دو جہاز جاپانی آبی علاقے میں اب بھی لنگر انداز ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جاپان چین کی طرف سے اس کی سخت مخالفت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ چینی بحری جہاز فوری طور پر جاپانی آبی علاقہ سے نکل جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جاپان اپنے بحری ، بری اور فضائی علاقوں کا پوری قوت سے دفاع کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *