ٹوکیو:(اے یوایس) جاپان میں 65 سالہ افراد کی آبادی، عمومی آبادی کی شرح سے3.0 پوائنٹ اضافے کے ساتھ29.1 فیصد ہو گئی ہے۔جاپان وزارت داخلہ و مواصلات نے ہر سال ماہِ ستمبر کی تیسرے سوموار کو منائے جانے والے”بزرگوں کے احترام کے دن“ کی مناسبت سے ملک بھر میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے اعداد و شمار کو تازہ کیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی آبادی گذشتہ سال کے مقابلے میں 2 لاکھ 20 ہزار کے اضافے سے36.4ملین سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ شرح ایک نیا ریکارڈ ہے۔عمر رسیدہ افراد کی آبادی میں عمومی آبادی کی شرح کے مقابلے میں 0،3 پوائنٹ کے اضافے سے 29،1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں 65 سال سے زائد عمر کے مردوں کی تعداد 15.83ملین اور عورتوں کی تعداد 20.57ملین تک پہنچ گئی ہے۔جاپان کے آبادی و سماجی تحفظ تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 2040 میں جاپان کی عمر رسیدہ آبادی مجموعی آبادی کا35.3فیصد ہو جائے گی۔