Jasprit Bumrah, Suryakumar Yadav put Mumbai Indians in sight of top-two finishتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: آئی پی ایل 2020 کے 48 ویں میچ میں ممبئی انڈینس نے رائل چیلنجرس بنگلور کو شکست دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائل چیلنجرس بنگلور نے 165 رن بنائے۔ جواب میں ممبئی انڈینس نے 19.1 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر آرسی بی کے ہدف کو حاصل کرلیا اور اس طرح سے اس نے جیت حاصل کرلی۔ ممبئی کے لئے سوریہ کمار یادو نے شاندار نصف سنچری لگائی۔

سوریہ کمار یادو نے ناٹ آو¿ٹ 79 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔اس جیت کے ساتھ ہی ممبئی انڈینس کے 16 پوائنٹ ہوگئے ہیں اور اس نے پلے آف کے لئے تقریبا کوالیفائی کرلیا ہے۔ حالانکہ ابھی بھی سبھی ٹیمیں 16 پوائنٹ تک پہنچ سکتی ہیں، اس لئے پلے آف کیلئے کوئی ٹیم حتمی طور پر کوالیفائی نہیں کرسکی ہے۔اس سے قبل جسپریت بمراہ کی بہترین گیند بازی کے سامنے دیو دت پڈکل کو چھوڑ کر رائل چیلنجرس بنگلور کا کوئی بلے باز نہیں ٹک سکا اور وراٹ کوہلی کی ٹیم 6 وکٹ پر 164 رن ہی بناسکی۔

پہلے بلے بازی کے لئے بھیجی گئی رائل چیلنجرس بنگلور کی ٹیم کے لئے پڈکل نے 45 گیند میں 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 رن بنائے۔ انہوں نے پہلے وکٹ کے لئے جوش فلیپ (33 رن) کے ساتھ 71 رن جوڑے۔ اس کے بعد آر سی بی کا مڈل آرڈر بکھر گیا اور ممبئی انڈینس کے گیند بازوں نے دباو بنا لیا۔ جسپریت بمراہ نے 4 اوور میں صرف 14 رن دے کر تین وکٹ لئے۔پڈکل نے ڈیپ ایکسٹرا کور پر چوکے کے ساتھ شروعات کی اور تیسرے اوور میں کنال پانڈیا کو مسلسل تین چوکے لگائے۔

دونوں سلامی بلے بازی نے بغیر کسی دباو کے کھیلنا جاری رکھا۔ فلیپ نے ٹرینٹ بولٹ کو پانچویں اوور میں چھکا بھی لگایا۔ پڈکل نے جیمس پیٹنسن کے اگلے اوور میں دو چوکے لگائے۔ چھٹے اوور میں آر سی بی کا سکور بغیر کسی نقصان کے 54 رن تھا۔اس کے بعد لیگ اسپنر راہل چاہر نے فلیپ کو للچایا، جو آگے بڑھ کر کھیلنے کی کوشش میں چوکے، لیکن کوئنٹن ڈی کاک نے سٹمپنگ کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ پڈکل نے دیپک چاہر کو دو چوکے لگاکر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *