رانچی:(اے یو ایس ) جھارکھنڈ کے لٹیہار ضلع کے بالوماتھ میں کرما وسرجن کے دوران 8افراد کی ،جن میں 7 لڑکیاں شامل ہیں، پانی میں ڈوب کر موت ہو گئی۔ واقعہ بالوماتھ تھانہ علاقہ کے شیرگاڑا گاو¿ں کے منندی ٹولہ کا ہے۔ معلومات کے مطابق کرما ڈال وسرجن کے دوران 7 لڑکیاں ڈوب گئیں۔ ہلاک شدگان کی عمر 10 سے 20 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی بالوماتھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ اس واقعے نے گاو¿ں میں کہرام مچا دیا ہے۔معلومات کے مطابق مرنے والوں میں سے تین آپس میں سگی بہنیں تھیں۔ منندی ٹولہ کا رہنے والا اکلو گنجو کی بیٹیاں تھیں۔ مرنے والوں میں ریکھا کماری (18 سال) ، لکشمی کماری (8 سال) ، رینا کماری (11 سال) ، مینا کماری (8 سال) ، پنکی کماری (15 سال) ، سشما کماری (7 سال) ، سنیتا کماری (17 سال) شامل ہیں۔ سبھی شیرگاڑا گاؤں کے منندی ٹولہ کی رہنے والی تھیں۔
دیہی لوگوں کے مطابق ، لڑکیاں ٹوری بالوماتھ – شیو پور ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے کھودے گئے گہرے گڈھے میں لڑکیاں کرما ڈال کا وسرجن کرنے گئی تھیں۔ اس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ جب گاؤں کے لوگ موقع پر پہنچے اور لڑکیوں کو باہر نکالا تو 4 لڑکیاں موقع پر ہی دم توڑ چکی تھیں۔ باقی تین کو علاج کے لئے لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بھی مردہ قرار دے دیا۔جمعہ کو ریاست بھر میں قبائلیوں کا تہوار کرما دھوم دھام سے منایا گیا لیکن لاتہار کے بالوماتھ میں اس دردناک حادثے کی وجہ سے تہوار کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔