J&K: 19% fare hike in all public transportتصویر سوشل میڈیا

سرینگر: (اے یو ایس) حکام نے مسافر ٹرانسپورٹ کرائیوں میں19فیصد اضافے کی نوٹیفکیشن کرنے میں اتفاق ہوا تھا۔ ٹرانسپوٹروں نے اگر چہ27فروری سے ہی کرائیوں میں اضافہ کیا ہے تاہم محکمہ ٹرانسپورٹ نے جمعہ کو کرائیوں میں اضافے کیلئے با ضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کی۔

کمشنر سیکریٹری ٹرانسپورٹ ہردیش کمار نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا” موٹر وہیکلز ایکٹ مجریہ1988(سینٹرل ایکٹ نمبر59 of 1988) کی دفعہ67شق(1) کے تحت حاصل اختیارات جموں کشمیر حکومت سٹیٹ ٹرانسپورٹ اٹھارٹی کو ہدایت دیتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ادا کرنے والے کرائیوں کو مقرر کریں“۔ان گاڑیوں میں بڑی بسیں،چھوٹی و منی بسیں،ٹیکسی،میکسی کیبس،سومو،بلوریو،ٹاٹا انڈیکا،سوفٹ،ٹاٹا وینگر، ٹیمپو ٹروالر،تویرا،سکارپیو،کلٹس،زیلو،انووا تاٹا میجک فارچیو نر کے علاوہ آٹو رکشہ اور ٹاٹا میجک شامل ہیں۔

اس حوالے سے بعد میں کمشنر ٹرانسپورت و چیئرمین سٹیٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی پردیپ کمار نے با ضابطہ طور پر ٹرانسپورٹ کرائیوں کو کلو میٹروں کی بنیاد پر جاری کیا۔ جاری کردہ کرائے کے اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ منی بسوں یا اس کے برابر گاڑیوں میں3کلو میٹروں تک1.17روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،اور اب اس کا کرایہ7 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ5کلو میٹروں تک کے سفر کے کرایہ میں1.96روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ کرایہ12روپے ہوگا۔

نئی نوٹیفکیشن کے مطابق3کلو میٹر سے کم کے سفر کا کرایہ6روپے مقرر کیا گیا ہے،جبکہ10کلو میٹر تک کے سفر کے کرایہ میں2.15روپے کا اضافہ کرکے کرایہ کو15روپے مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق15کلو میٹر تک کرایہ میں2.74روپے کا اضافہ کرکے کرایہ17روپے جبکہ20کلو میٹر تک میں3.52روپے کا اضافہ کرکے کرایہ22روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹ کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وادی میں20کلو میٹر سے زیادہ سفر کے دوران22روپے کے علاوہ میدانی علاقوں میں1.19 روپے اضافی طور پر فی کلو میٹر ادا کرنا ہوگا جبکہ پہاڑی علاقوں میں1.64روپے فی کلو میٹر کے حساب سے ادا کرنا ہوگا۔جموں صوبے میں میدانی علاقوں میں1.12روپے فی کلو میٹر جبکہ پہاڑی علاقوں میں1.59روپے فی کلو میٹر کے حساب سے اضافی طور پر ادا کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *