J&K lockdown exrteded, all 20 districtsتصویر سوشل میڈیا

سرینگر: (اے یو ایس) حکومت نے جموں وکشمیرکے سبھی 20اضلاع میں جاری لاک ڈاﺅن میں 24مئی تک توسیع کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ کورونا کرفیو اورلاک ڈاﺅ ن کے تحت عائد بندشوں اورپابندیو ں نیز مقررہ قواعدوضوابط کوسختی کیساتھ عملایاجائے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں کورونا کی جاری صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ایل جی کی زیرصدارت میٹنگ میں کوروناوائرس کے پھیلاﺅ اور مہلک وائرس سے ہونے والی اموات سے پیداشدہ صورتحال پرتفصیلی غوروخوض کیاگیا۔

میٹنگ میں بتایاگیاکہ جموں وکشمیرمیں مثبت معاملات اوراموات کی شرح میں کمی آنے کے آثار دکھائی دینے لگے ہیں لہٰذا کورونا کرفیو ، جسے سبھی 20اضلاع میں17مئی سوموارصبح 7بجے تک نافذ کیا گیا ہے ، میں24مئی صبح 7بجے تک توسیع کی گئی ہے۔اس دوران کورونا کرفیو کو سختی کیساتھ نافذ کر کے صرف ضروری لازمی سروسز کی اجازت ہوگی۔ اس ضمن میں سبھی صوبائی کمشنروں، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور ایس ایس پیز کو واضح ہدایات دی گئیں کہ وہ کورونا کرفیو کو سختی کیساتھ نافذ کرے۔لیفٹیننٹ گورنر نے میٹنگ میں بتایاکہ حکومت نے کورونا وائرس کی روکتھام کیلئے تمام ضروری اقدامات روبہ عمل لانے کیساتھ ساتھ مہلک وائرس میں مبتلاءہونے والے افرادکوبہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی اضافہ اقدامات ا±ٹھائے۔

انہوں نے بتایاکہ حکومت نے اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ نصب کرانے کیساتھ ضروری ادویات کوبھی بہم رکھا ،۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزیدکہاکہ جموں وکشمیرمیں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی روکتھام کیلئے کثیرجہتی پالیسی اپنائی گئی ہے ،جسکی ایک کڑی کے بطورشہریوں کوکورونامخالف ویکسین دی جارہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے دباﺅ کوکم کرنے کیلئے کئی دیگرمقامات کوکووڈمراکز میں تبدیل کیاگیا ہے ،جہاں قرنطین میں رکھے جانے والے مریضوں کیلئے تمام ضروری سہولیات بہم رکھی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *