J&K police arrests two Hizb terrorists from Kishtwar districtتصویر سوشل میڈیا

جموں: (اے یو ایس )جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کشتواڑ میں حزب المجاہدین سے وابستہ دو جنگجوو¿ں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جن دو جنگجوﺅں کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے حال ہی میں حزب کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر ڈی ایس پی آپریشنز کشتواڑ دویندر سنگھ بندرال نے فوج کی 17 آر آر اور سی آر پی ایف کی 52 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم کے ہمراہ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین کی قیادت میں کارروائی انجام دیتے ہوئے تاندر دچھن علاقے سے حزب المجاہدین نامی جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے والے دو جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے کچھ اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔ گرفتار شدگان کی شناخت یاور حسین ولد غلام رسول ساکن سندر تحصیل دچھن کشتواڑ اور عثمان قادر ولد غلام قادر ساکن تاندر دچھن کے بطور ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں گرفتار شدگان پانچ اگست سے لاپتہ تھے اور انہوں نے ملک کی سالمیت کو خطرہ پہنچانے کے لئے حزب المجاہدین نامی جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ موصوف پولیس ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس سٹیشن دچھن میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

جموں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھرعلاقے میں جنگجوؤں کی ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر بی ایس ایف نے فوج کی آر آر اور پولیس کی ایس او جی کے ہمراہ ضلع پونچھ کے ویل سنگڈ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران کافی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں دو اے کے 47 رائفلیں، ان کی چار میگزینیں، اے کے 47 رائفل کی 257 گولیاں، چینی ساخت کا ایک پستول، دس پستول میگزین، چینی ساخت کے چار گرینیڈ، چار ڈٹونیٹرس، سولہ میٹر کارڈکس تار، دو نوکیا موبائل فون، موبائل چارجروں کی بارہ بیٹریاں، دو نو وولٹ بیٹریاں وغیرہ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *