سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے انسدا د دہشت گردی کارروائی میں اس وقت مزید کئی نوجوانوں کو جہنم میں جانے سے بچالیا جب اس نے تقریبا 14 نوجوانوں کو سمجھا بجھا کر ان کے والدین کے پاس واپس بھیج دیا ۔ یہ معاملہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کا ہے۔پولیس کی طرف سے جاری کئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز ایک پروگرام میں گمراہ نوجوانوں کو سمجھایاگیا۔ یہ نوجوان بھٹک کر دہشت گرد بننے کے راستے پر چل رہے تھے۔ پولیس کے بتانے کے مطابق 18 اور 22 سال کی عمر کے درمیان کل 14 لڑکے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان دہشت گردوں کے کیمپوں سے مستقل رابطے میں تھے۔ وہ سوشل میڈیا کےذریعہ پاکستان میںنوجوانوں کو بہکانے کا کام کررہا تھے۔ ان کو سمجھانے کے بعد ، انھیں ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا ۔ ایس ایس پی اننت ناگ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ چوکس رہیں اور انہیں شر پسند عناصر سے بچائیں۔