سری نگر:(اے یو ایس)جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ ناکارہ بنا ئی۔ادھر سیموہ ترال میں بارودی مواد اور گاندربل میں اسلحہ بر آمد کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ 55 آر آر 185 بٹالین سی آر پی ایف اور اونتی پورہ پولیس کو پیر کی صبح پنز گام پلوامہ گاﺅں میں اطلاع موصول ہوئی کہ پنز گام نامی گاﺅں میں ریلوے لنک روڑ پر ایک مشتبہ لوٹابر لب سڑک پڑا ہواہے۔اس دوران فورسز نے اطلاع موصول ہونے کے بعد بارودی سرنگ کا پتہ لگا کر بی ڈی ایس کو طلب کیا ، جنہوں نے بعد میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا۔اس موقعہ پر زوردار دھماکہ ہوا۔پولیس نے بتایا دس کلو گرام بارود نصب کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ایف آئی آر زیر نمبر90/2021 درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ادھر پیر کے روز ترال کے سیموہ گاﺅں میں42 آر آر،سی آر پی ایف اور ترال پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد نالے میں ایک مشتبہ جگہ پر کھدائی کی، جس دوران زیر زمین ایک 50لیٹرکنٹینر کو رکھا گیا تھا جس میں بارودی مواد اور دیگر سامان کو چھپایا گیا تھا۔جو مواد ضبط کیا گیا اس میں گن پاڈر40سے50کلو گرام،الیکٹرک ڈیٹو نیٹر2،کورڈیکس تار4میٹر،الیکٹرک کمانڈ100میٹربر آمدکئے گئے۔
ضبط شدہ مواد کے نمونوں کو فارنسک لیبارٹری کو روانہ کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے کیس زیر نمبر59/2021پولیس تھانہ ترال میں درج کیا گیا ہے۔ادھر پولیس کے مطابق گاندربل کے ورپش جنگلات میں شکھناگ علاقے میں جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ تباہ کی گئی جس میں ایک چینی ساخت کی پستول،اے کے رائفل کے 11میگزین اور 597گولیاں، پستول کے 6راﺅنڈس اور دو یو بی جی ایل شامل ہیں۔