Joe Biden admin approves a 10 crore dollar deal with Taiwanتصویر سوشل میڈیا

نیویارک: صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے امریکہ اور تائیوان کے درمیان 10کروڑ ڈالر کے میزائل معاہدے کو منظوری دے دی ہے جس سے چین کو ایک نیا دھچکا لگا ہے۔ اس میزائل معاہدے کا مقصد چین کے بڑھتے ہوئے دباو¿ کے پیش نظر تائیوان کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو مضبو ط کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پیر کو ایک بیان جاری کر کے اس میزائل معاہدے کی منظوری کے بارے میں آگاہ کیا۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سرمائی اولمپک گیمز ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں ملک میں قوم پرستی کا جذبہ اپنے عروج پر ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گیمز کے اختتام کے بعد تائیوان کے بارے میں چین کا موقف مزید سخت ہو جائے گا۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور اسے اپنے دائرہ اختیار میں لانے کے لیے طاقت کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کرتا۔

چینی لڑاکا طیاروں نے حالیہ مہینوں میں تائیوان کی فضائی حدود میں پروازیں کی تھیں۔یہ معاہدہ تائیوان کو اپنے موجودہ فضائی دفاعی میزائل سسٹم اور جدید امریکی میزائلوں کو تعینات کرنے میں مدد کر نے کے لئے ہیں جو تائیوان کو امریکہ سے مل رہا ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے اس معاہدے کی منظوری پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *