Joe Biden administration may give US citizenship to over 5,00,000 Indiansتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکہ منتخب صدر جو بائیڈن پانچ لاکھ ہندوستانیوں سمیت تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ تارکین وطن کو،جن کے پاس دستاویزات نہیں ہیں، امریکی شہریت دینے کا ایک روڈ میپ تیار کریں گے ۔ اس کے علاوہ ، وہ سالانہ کم از کم 95000 مہاجرین کو امریکہ میں داخل کرانے کا نظام بھی تشکیل دیں گے۔

بائیڈن کی مہم کے ذریعہ جاری کردہ ایک پالیسی دستاویز میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وہ(بائیڈن)جلد ہی کانگرس میں امیگریشن اصلاحات کے قانون کی منظوری پر کام شروع کردیں گے۔ ، جس کے ذریعے ہمارے نظام کو جدید بنایا جائے گا۔

اس کے تحت پانچ لاکھ ہندوستانیوں سمیت تقریباً 10 لاکھ تارکین وطن کو امریکی شہریت دینے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کیا جائے گا ، جن کے پاس دستاویزات نہیں ہیں۔

دستاویزات کے مطابق وہ امریکہ میں سالانہ 125000 مہاجرین کو داخل کرانے کا مقصد طے کریں گے۔ اس کے علاوہ ، وہ کانگرس کے ساتھ مل کر سالانہ کم سے کم 95000 پناہ گزینوں کو ملک میں داخل کرانے کے لئے کام کریں گے۔

بائیڈن انتظامیہ مبنی بر خاندان امیگریشن کی موافقت کریں گے اور اتحاد کنبہ کو امریکی امیگیریشن سسٹم کے مرکزی اصول کے طور پرقائم رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *