Joe Biden introduces his climate teamتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکی نومنتخب صدر جو بائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کے حوالہ سےاپنی حکمت عملی کی ترجیحات کا حوالہ دیتے ہوئے اس نئی ٹیم کے ممبروں کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے مشی گن کے سابق گورنر جنیفر گرانہلم کوتوانائی کے عہدے پر تعینات کیا ، جبکہ کانگرس رکن ڈیبرا ہالینڈ کو وزیر برائے داخلہ امور منتخب کیا ہے۔

ابھی سینیٹ سے اس کی منظوری باقی ہے۔ امریکی محکمہ برائے ماحولیاتی تحفظ کی ذمہ داری مائیکل ریگن کو سونپی گئی ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی کی سابق سربراہ جینا میکارتھی کو ماحولیاتی امور کا قومی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

نومنتخب صدر نے پیرس موسمیاتی معاہدے میں امریکہ کو واپس لوٹنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے اسے ماحولیاتی انصاف کہا ہے۔ مسٹر بائیڈن کے مطابق ان کی انتظامیہ کی ماحولیات میں تبدیلی سے متعلق پالیسی بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہوگی۔

اس کے تحت خود آٹو سیکٹر میں ہی 10 لاکھ کے قریب نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ امریکہ کی ‘گرین اکانومی‘ میں یہ ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔ امریکہ 2035 تک دنیا میں گرین ٹکنالوجی کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بننے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *