نئی دہلی: ماڈلنگ سے ایکٹنگ کی دنیامیں قدم رکھنے اور پھر دھوم، فورس، پرمانو، ستیہ میو جیتے اور بٹلہ ہاؤس جیسی فلموں سے بالی ووڈ میں اپنی ایک الگ شناخت بنانے والے اداکار جان ابراہام عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’ اٹیک‘ میں ٹرپل رول ادا کر تے نظر آئیں گے۔
اگرچہ اس بارے میں ابھی تک کوئی آفیشیل اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن جان ابراہام نے ایک انٹرویو میں اشارہ دیتے ہوئے اپنی عنقریب میں آنے والی فلم ’ اٹیک‘ کے بارے میں کہا تھا کہ ’یہ حب الوطنی کے کے جذبہ سے سرشار فلم ہوگی۔
فلم ’ اٹیک’ میں اداکار جان ابراہام کے مد مقابلہ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز اداکاری کرتے دکھائی دیں گی۔اس سے قبل اداکارہ جیکلین فرنانڈیز اداکار جان ابراہم کے ہمراہ فلم ’ ہاؤس فل2’ اور فلم ’ ڈھیسوم‘ میں کام کر چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلم ’ اٹیک‘ یرغمال کے بحران پر مبنی ہوگی، اور یہ سچے واقعہ سے متاثر ہے۔ فلم ’اٹیک’ کی اسکرپٹ راج آنند نے لکھی ہے ۔ ایسا خیال کیا جا رہاہے کہ یہ فلم رواں سال یوم آزادی کے موقع پر سنیماگھروں میں پیش کی جائے گی۔