ریاض:(اے یو ایس ) ’گلف شوٹنگ مشقیں‘ الادیرع فیلڈز کمپلیکس میں شروع ہو گئی ہیں۔ ان مشقوں میں سعودی عرب کی رائل بری افواج کے ساتھ کویتی بری فوج اور امریکی فوج کی سپارٹن فورس حصہ لے رہی ہیں۔ 7 نومبر سے شروع ہونے والی یہ فوجی مشقیں 18 نومبر کو اختتام پذیر ہوں گی۔
مشقوں کے کمانڈر کرنل نایف بن الحمدی العتیبی نے کہا کہ (گلف شوٹنگ 2021) مشق رائل سعودی بری فورسز، کویتی بری فوج اور امریکی فوج شرکت کر رہی ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کی جنگی صلاحیت کو اجاگر کرنا اور عسکری تجربات کا تبادلہ ہے۔العتیبی نے کہا کہ یہ مشقیں دفاعی فوجی تعاون کے معاہدوں
کوبھی فروغ دیں گی۔ اس سے مشق میں شریک ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ مفادات حاصل ہوں گے اور ان کے درمیان تعاون اور مشترکہ عسکری اہداف اور بنیادوں کو مضبوط کیا جائے گا۔