Jonny Bairstow 86* fires England to win over South Africa in first T20Iتصویر سوشل میڈیا

کیپ ٹاؤن: انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں5 وکٹ سے ہرا کر تین میچوں کی سریز میں 1-0کی سبقت حاصل کر لی۔ ہائی اسکورنگ میچ کا اختتام آخری اوور میں ہوا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ایون مورگن کی قیادت میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر179 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ فاف ڈوپلیسی نے58 رنز بنائے۔اگلینڈ کے تیز گیند باز سیم کرن نے 3 پروٹیز کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ نے 5وکٹ کے نقصان پر ہدف کو حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جانی بیرسٹو نے شاندار ناقابل شکست 86 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ جیت کر فتح سے ہمکنار کرایا اورساتھ ہی ‘مین آف دی میچ‘ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *