Jordan arrests MP sacked over threatening to kill kingتصویر سوشل میڈیا

عمان:(اے یو ایس)بدھ کے روز اردن کے وزیر داخلہ مازن الفرایہ نے بتایا کہ ریاستی سیکیورٹی عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری کردہ میمورنڈم کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے معطل رکن پارلیمنٹ اسامہ العجارمہ کو گرفتار کیا ہے۔

ایک بیباک قبائلی شخصیت العجارمہ کا معاملہ پچھلے مہینے میں اس وقت شروع ہوا جب شاہی حکومت اور العجارمہ کے قبائلی حلیفوں کے درمیان زبردست کشیدگی کے درمیان اردن کی پارلیمنٹ نے اس کی رکنیت معطل کردی ۔

العجارمہ پر مبینہ طور پر پارلیمنٹ کی توہین، اس کے وقار ، اس کی ساکھ، اس کے ممبروں اور پارلیمنٹ کے داخلی نظام پر تنقید کے بعد اس کی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔ اراکین پارلیماں نے 6جون کو اس بنیاد پر العجارمہ کی پارلیمانی رکنیت معطل کرنے کے حق میں ووٹ دیا کہ انہوں نے شاہ اردن اور معاشرے کے خلاف بیانات دیے ہیں۔

اس فیصلے میں کہا گیا تھا کہ العجارمہ پارلیمنٹ کے کام میں حصہ لینے سے محروم رہے گا۔ رکنیت کی معطلی کے عرصے کے وران اسے کسی قسم کی قسم کی مالی مراعات بھی نہیں ملیں گی۔

مذکورہ رکن پارلیمنٹ کے حامیوں کے ایک گروپ نے اردن کے دارالحکومت کے مغرب میں ناعور کے علاقے میں ام البساتین کے مقام پر سیکیورٹی فورسز پرحملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ اس موقعے پر ایک گاڑی کو نذر آتش کردیا گیا تھا اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *