عمان: اردن کے سول ڈیفنس محکمہ کے مطابق عمان کے 45کلومیٹر مغرب میں واقع سدرن شونیہہ میں ایک گھر میں آگ لگنے دو پاکستانی کنبوں کے 13افاد ہلاک ہو گئے۔ یہ دونوں پاکستانی خاندان اسی مکان میں ، جو ایک کھیت میں تھا،مقیم تھے ۔
دونوں خاندان کے 16افراد شارٹ سرکٹ کے باعث لگی آگ کی زد میں آگئے ۔جن مین سے 13اس بری طرح جل گئے کہ انہون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ تین معمولی طور پر زخمی ہوئے ۔ان تینوں کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔
محکمہ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع ہو گئی۔سرکاری اعداوشمار کے مطابق تقریباً8000پاکستانی اردن میں رہائش پذیر ہیں اور کھیتوں میں کام کرتے ہیں۔
سول ڈیفنس ترجمان کے مطابق یہ دونوں خاندان تارکین وطن مزدوروں کے لیے عارضی طور تیار کی گئی عمارتوں میں رہائش پذیر تھے۔
اگرچہ اس آگ کا اصل سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے لیکن ایک دوسرے ترجمان نے بتایا کہ اغلب گمان ہے کہ آتشزدگی شارٹ سرکٹ سے ہی ہوئی ہے۔
وادی اردن میں نجی کھیت مالکان نے ہزاروں تارکین وطن کو اپنے کھیتوں پر زرعی مزدوروں کے طور پر ملازم رکھا ہوا ہے لیکن ان میں سے بیشتر ملازمین بہت خراب اور خستہ حال مکانات میں مقیم ہیں۔