عمان:(اے یو ایس)اردن کے وزیراعظم بشرالخصاونہ مصر کے سرکاری دورے کے موقع پرکوویڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں۔اردن کے سرکاری خبررساں ادارے بطرانے وزیر اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ خساونہ کامصری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کوویڈ -19 کا ٹیسٹ کیاگیا ہے اور اس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ پی سی آر ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ کے بعد وزیراعظم نے مصر میں تمام سرکاری ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں۔وہ جمعرات کے روز شمال افریقی ملک کے دارلخلافہ قاہرہ پہنچے تھے جہاں ان کی مصری صدرعبدالفتاح السیسی کے ساتھ بھی ملاقات طے تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بشرالخصاونہ مصر سے اردن واپس آنے کے بعد اپنے گھرمیں قرنطین میں رہیں گے۔ادن کے سرکاری ترجمان فیصل شبول نے بتایا کہ خصاونہ کی صدر السیسی سے ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے اور وہ اردن واپسی کے بعد عمان میں قرنطینہ ہو جائیں گے۔مصری وزیر اعظم مصطفےٰ مذبولی نے کہا کہ جن مصرہ عہدیدارو نے اردنی وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی ان میں کوویڈ 19- ٹیسٹ نگیٹیو آیا۔
