نئی دہلی: بی جے ہی کے نگراں صدر جے پرکاش نڈا نے،جو ایک طویل عرصہ سے پارٹی صدرت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور رخصت پذیر صدر وزیر داخلہ امیت شاہ کی پہلی پسند تھے،دو شنبہ کو باقاعدہ پارٹی کے عہدہ صدارت کا چارج امیت شاہ سے لے لیا۔

نڈا کی حمایت میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے مرکزی و ریاستی وزراءسمیت پارٹی کے تمام اعلیٰ لیڈران بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں موجود تھے۔

سینیر بی جے پی لیڈر رادھا موہن سنگھ نے، جو تنظیمی انتخابی عمل کے انچارج ہیں، بی جے پی کی36ریاستی اور مرکزی علاقائی اکائیوں میں سے21میں اندرونی انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد پارٹی کے قومی صدر کے انتخاب کے پروگرام کا اعلان کیا تھا۔

سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ میں بی جے پی کے قومی صدر کے عہدے کے لیے الیکشن کا اعلان کرتے ہوئے بہت مسرت محسوس کر رہا ہوں۔

جے پی نڈا کا جنم بہارکے دارالخلافہ پٹنہ میں ہوا اور وہیں سے انہوں نے بی اے اور ایل ایل بی کیا۔وہ زمانہ طالبعلمی سے ہی پارٹی کے طلبا بازو اے بی وی پی سے وابستہ تھے۔

وہ پہلی بار ہماچل پردیش سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے اس کے بعد وہ ریاست اور مرکز میں وزیر بھی رہے۔ 1994سے1998تک اسمبلی میں قانون ساز پارٹی کے قائد بھی رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *