اسلام آباد: ریٹائرڈ جج جسٹس ابراہیم قریشی کو جمعہ کے روز نگراںچیف الیکشن کمشنر کے طور پر حلف دلادیا گیا۔

جسٹس قریشی پنجاب سے سینیر الیکشن کمیشن ممبر ہیں۔انہیں جسٹس (ریٹائرڈ) سردار محمد رضا کی جگہ، جن کی مدت کار 5دسمبر کو اختتام پذیر ہو گئی، چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف نے جن ناموں کی سفارش کی تھی ان میں جسٹس ابراہیم قریشی کا دور دور تک نام نہیں تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس عہدے کے لیے فضل عباس، بابر یعقوب اور عارف خان کاور حزب اختلاف کے قائد میاں محمد شہباز شریف نے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد ترار کے نام کی سفارش کی تھی۔

شہباز نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان کے لیے سندھ سے نثار درانی، جسٹس (ریٹائرڈ) عبد الرسول میمن اور اورنگ زیب حق اوربلوچستان سے انہوںنے وکیل شاہ محمد جتوئی، سابق ایڈوکیٹ جنرل محمد رو¿ف عطا اور راحیلہ درانی کے نام تجویز کیے تھے۔

حکومت نے سندھ سے الیکشن کمیشن کے اراکین کے طور پر جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبد الجبار قریشی کے اور بلوچستان سے ڈاکٹر فیض ککڑ۔نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے ناموں کی سفارش کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *