نئی دہلی: 10جنوری یعنی آج ریلیز ہوئی فلم ’تانا جی: دی انسنگ واریئر کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں اداکارہ کاجول دیوگن نے کہا کہ میرے بچو ں کولگتا ہے کہ میں اچھی فلمیں نہیں کرتی ہوں۔

این بی ٹی سے اپنی شادی کے حوالے بات کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار کاجول نے کہا کہ شادی کودو عرے بیتگئے ، ان 20سالوں میں بالی ووڈ کے کئی جوڑوں کے ازدواجی بندھن ٹوٹ گئے ، کسی بھی رشتے کی کامیابی میں میں نے ایک چیز نوٹس کی ہے کہ رشتے نبھانا ۔ بنانا اور اس رشتے کو ہر وقت تازہ رکھنا رو ز کا کام ہے ، خاص طور سے بچے اور شوہر کے ساتھ جو رشتہ ہے ، وہ روز کا ہے ،ان رشتوں میں روز کچھ نہ کچھ آپ کو ڈالنا پڑتا ہے ، جیسے آپ پودے کو پانی دیتے ہیں اور وہ پودا بڑا ہونے کے بعد تناور درخت بھی بن جائے ،تب بھی کچھ نہ کچھ تو دھیان دینا پڑتا ہے۔

کاجول نے مزید کہا کہ رشتوں کو بھی اسی طرح دھیان سے سنبھال کر رکھنا پڑتا ہے ، تھوڑا زیادہ کرنا پڑتا ہے،ایک رشتے میں دو لوگوں کی چاہت سب سے بڑی بات ہوتی ہے ،کیا دونوں دونوں رشتے کو سنبھالنا چاہتے ہیں ، اگر ہاں تبھی یہ رشتہ طویل وقت چلے گا، اب تالی ایک ہاتھ سے تو نہیں بج سکتی ہے ،اسی طرح رشتہ بھی دونوں کی مرضی سے آگے بڑھتا ہے۔

کئی سالوں بعد ایک ساتھ ایک فلم میں دکھائی دینے کو لیکربچوں کی دلچسپی پر کاجول آگے کہتی ہیں کہ ’ فلم کے بارے میں ہمارے بچے نیاسا اور یوگ ہم دونوں کو ایک فلم میں ایک ساتھ دیکھ کر کافی خوش ہیں، ابھی تک فلم کے گانوں اور ٹیلر دیکھ بہت پرجوش ہیں اور فلم دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں ، بچوں کو لگتا ہے کہ میں اچھی فلموں میں کام نہیں کرتی ہوں، اپنی فلموں میں بہت روتی ہوں، بچے کہتے ہیں کہ اگر کوئی کامیڈی فلم بھی ہوتی ہے تب بھی آپ روتی ہیں، کیوں ایسی اسکرپٹ ، کہانیوں کا انتخاب کرتی ہیں، میں جواب میں انہیں کہتی ہوں کہ اب آگے سے اچھی فلمیں کروں گی۔

خیا ل رہے کہ فلم تانا جی : دی انسگن وارئر میں کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *