نئی دہلی : بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے ، جو عنقریب فلم ’ تانا جی: دی انسنگ وائیر میں اپنے شوہر اور اداکار اجے دیوگن کے ہمراہ پردے پر نظر آنے ولی ہیں، اپنی ذاتی زندگی اور اجے دیوگن کے ساتھ شادی کرنے کے حوالے سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ ہم 25سال قبل ’ ہلچل‘ فلم کے سیٹ پر ایک دوسرے سے ملے تھے، میں اپنے شوٹ کے لئے تیار تھی اور میں نے کہا کہ میرا ہیرو کہاں ہے ؟ تبھی کسی نے ان ( اجے دیوگن) کی طرف اشارہ کیا ، وہ کونے میں بیٹھے تھے ، ان سے ملنے سے 10 منٹ پہلے ، میں نے انکے بارے میں تھوڑی بات چیت کی ،ہم نے سیٹ پر ہی باتیں کرنی شروع کی اور ہم دوست بن گئے ۔

Kajol opens up on miscarriages and life with Ajay Devgn

کاجول نے مزید لکھا کہ ’ اس وقت میں کسی اور کو ڈیٹ کر رہی تھی اور میں نے کئی بار اپنے اس بوائے فرینڈ کے بارے میں اجے سے شکایتں بھی کی ہیں ، جلد ہی ہمارا بریک اپ ہو گیا۔

Kajol opens up on miscarriages and life with Ajay Devgn

کاجول نے اپنے اور اجے دیوگن کے بار ے میں بتاتے ہوئے کہا کہ’ میرے دوستوں نے مجھے اجے سے متنبہ کیا تھا کہ ان کا کافی نام ہے ،لیکن میرے ساتھ وہ کافی الگ تھے۔

Kajol opens up on miscarriages and life with Ajay Devgn

کاجول آگے لکھا ہے کہ ’ ہم نے ایک دوسرے کوتقریباً 4سال ڈیٹ کیا اس کے بعد ہم نے شادی کے بارے میں سوچا ۔لیکن میرے والد محترم نے مجھے سے چار دنوں تک بات نہیں کی تھی، وہ چاہتے تھے کہ میں اپنے کیرئر پر دھیان دوں، اسکے بعد بھی کوئی پرپوزل نہیں ہوا اور ہم جانتے تھے کہ ہمیں اپنی زندگی ساتھ گزارنی ہے ، ہم نے گھر پر ہی شادی کی اور میڈیا والوں کو غلط پتہ دے دیا ، کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ یہ صرف ہمارا دن رہے۔

Kajol opens up on miscarriages and life with Ajay Devgn

ا داکارہ کاجول نے بتایا کہ فلم ’ کبھی خوشی کبھی غم‘ کے دوران وہ حاملہ تھیں لیکن ان کا اسقاط حمل ہو گیا تھا اور میں اسپتال میں تھی، فلم نے خوب دھوم مچائی اور اسے خوب پسندکیا گیالیکن یہ خوشی کا وقت نہیں تھا، اسکے بعد میرا ایک اور اسقاط حمل ہوا تھا، لیکن ابہمارے پاس دو بچے بیٹی نیاسا اور بیٹا یوگ ہیں، جس سے ہمارا کنبہ مکمل ہوگیا ۔

Kajol opens up on miscarriages and life with Ajay Devgn

(فوٹوز انسٹاگر ام )

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *