Kamala Harris chooses Sonia Sotomayor to swear her in as vice-presidentتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن (اے یو ایس ) امریکہ کی نومنتخب صدر کاملا ہیرس پہلی خاتون، پہلی سیاہ فام اور پہلی جنوبی ایشیائی شخصیت ہیں جو 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف امریکی سپریم کورٹ کی پہلی لاطینی جج محترمہ جسٹس سونیا سوٹومائر سے لیں گی۔

جسٹس سوٹومائر نے 2013 میں اس وقت کے نو منتخب نائب صدر جو بائیڈن سے حلف لیا تھا۔بیس جنوری کو کاملا ہیرس کی تقریبِ حلف برداری کو امریکہ کے لیے ایک تاریخ ساز لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کاملا ہیرس نے جسٹس سوٹو مائر سے حلف برداری کا خود فیصلہ کیا ہے۔

نومنتخب صدر اپنی تقریبِ حلف برداری میں انجیل کے دو نسخے استعمال کریں گی۔ ان میں سے ایک نسخے پر امریکی سپریم کورٹ کے پہلے سیاہ فام جج جسٹس تھرگوڈ مارشل نے حلف اٹھایا تھا۔ہیرس جسٹس سوٹومائر اور جسٹس مارشل، دونوں کو ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔

ہیرس اور جسٹس سوٹومائر میں یہ قدر مشترک ہے کہ دونوں وکیل استغاثہ کے طور پر کام کر چکی ہیں جب کہ جسٹس مارشل ہاورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں اور یہیں سے ہیرس نے بھی اپنی تعلیم مکمل کی تھی۔ہیرس کہتی ہیں کہ مارشل ان کے لیے ایک عظیم ترین ہیرو کی طرح ہیں۔

نو منتخب صدر ہیرس نے ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ مارشل عدالت میں لڑنے والی شخصیت ہیں اور ان کے وکیل بننے کی ایک وجہ مارشل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *