Kangana Ranaut to direct Indira Gandhi film Emergency, says no one can do it betterتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: اداکارہ کنگنا رناوٹ نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ ہندوستان کی سابق اور پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی پر ان سے بہتر انداز میں اور کوئی بھی فلم نہیں بنا سکتا۔کنگنا رناوٹ نے تمام بولی وڈ فلم سازوں سے خود کو بہتر ہدایت کار قرار دیتے ہوئے اندرا گاندھی کی جانب سے 1975 میں نافذ کی گئی ایمرجنسی پر فلم بنانے کا اعلان بھی کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق کنگنا رناوٹ نے سوشل ویب سائٹ ’کو‘ پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ اندرا گاندھی کی جانب سے ملک میں نافذ کی گئی ’ایمرجنسی‘ کے تناظر پر فلم بنائیں گی۔اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے کافی عرصے تک سوچ ویچار کرنے کے بعد مذکورہ فلم کی ہدایات کاری کا فیصلہ کیا، کیوں کہ انہیں احساس ہوگیا کہ مذکورہ معاملے پر ان سے بہتر انداز میں اور کوئی فلم نہیں بنا سکتا۔ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ ان کی فلم کی کہانی رتیش شاہ لکھیں گے، تاہم انہوں نے کاسٹ اور دیگر ٹیم کا اعلان نہیں کیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ کنگنا رناوٹ خود ہی اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی، کیوں کہ رواں برس جنوری میں ہی انہوں نے تصدیق کی تھی کہ آنے والی فلم میں سابق خاتون وزیر اعظم کا کردار ادا کریں گی۔جنوری میں کنگنا رناوٹ نے کہا تھا کہ مذکورہ فلم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی نہیں ہوگی لیکن اس میں ہندوستانی سیاسی تاریخ بشمول آپریشن بلیو اسٹار اور ایمرجنسی جیسے اہم واقعات شامل ہوں گے۔اندرا گاندھی جو کہ ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں انہوں نے اپنے دور وزارت عظمیٰ کے دوران 1975 میں ہندوستان میں شدت پسندی کے باعث ایمرجنسی نافذ کی تھی جو 1977 تک جاری رہی تھی۔ان کی جانب سے ’ایمرجنسی‘ نافذ کیے جانے کے معاملے پر پہلے بھی چند بولی وڈ فلمیں بنائی جا چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *