Karachi, Lahore once again listed in world's top 10 most polluted citiesتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:آئی کیو ائر کے اعدادوشمار کے مطابق کراچی اور لاہور کو ایک بار پھر دنیا میں ہوا کے معیار کے اعتبار سے بدترین 10 شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔

دی نیوز انٹرنیشنل کے مطابق جبکہ اس فہرست میں لاہور چھٹے نمبر پر ہے ، کراچی کو کرغزستان کے بشکیک ، بنگلہ دیش کے ڈھاکہ اور منگولیا کے الانبہاتار کے بعد چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

ریاستہائے متحدہ کی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی اس ہوا کو، جو اگر اے کیو آئی 50کے اندر ہے، اطمینان بخش قرار دیتی ہے۔ کراچی اور لاہور نے پی ایم2.5 کی بالترتیب 183 اور 170 کی درجہ بندی ریکارڈ کی ، جسے “غیر صحت مند” سمجھا جاتا ہے۔

نیوز انٹرنیشنل کے مطابق دھند سے چھٹکارہ پانے کیلئے پنجاب میں صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے12دسمبر تک 1718 اینٹ بھٹے ، 2658 صنعتوں اور 11782 گاڑیو ں کے خلاف کارروائی کی ہے اور انہیں ضبط کیا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری 22 نومبر کی ایک رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے نے صوبائی حکومت کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ کے لیے جاری ہدایات کی خلاف ورزی کے الزام میں 544 افراد کو گرفتار کیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *