نئی دہلی: بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر اور اداکارہ کنگنا رناوت کے درمیانی اختلافات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ دونوں ایک دوسرے پر تبصرہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ، تاہم اب کرن جوہر نے کنگنا کو ملے پد م شری ایوارڈ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’ وہ ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوںنے خود کو ثابت کیا ہے اور وہ ا س اعزاز کی مستحق ہیں۔
ممبئی ممر ر سے گفتگو میں کرن جو ہر کا کہنا تھا کہ ’ کنگنا اور میرے درمیان رنجش یا تناؤ کے حوالے سے بہت کچھ کہا گیا ہے ، لیکن ہم جب بھی عوامی جگہ پر ملتے ہیں ، ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں شائستگی سے ملتے اور مبارک باد دیتے ہیں۔
کرن جوہر نے مزید کہا کہ ’ ایک فلمساز کے طور پر میں کنگنا رناوت کی قابلیت و صلاحیت کا احترام کرتا ہوں۔ایکتا اور عدنان سمیع کے علاوہ مجھے بھی کنگنا کے ساتھ پدم شری وصول کرنے اعزاز ملا ہے۔ کنگنا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کرن جوہر ن نے کہا کہ ’ کل اگر میرے پاس ایک فلم ہے، جس کے لئے مجھے کنگنا کی ضرورت ہے ، تو میں فون اٹھاؤں گا اور انہیں فون کروں گا، جو بھی پریشانی ہے ، سوشل میڈیا پر جو کچھ بھی کہا گیا ہے ، وہ میرے لئے معنی نہیں رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک فلمساز ہوں اور وہ ایک فنکارہ ہیں اور ذاتی چیزیں اس رشتے کے راستے میں نہیں آنی چاہئے ، میں ا س پر یقین کرتا ہوں اور ا سکے ساتھ کھڑا رہوں گا۔
خیال رہے کہ ملک کے چوتھے بڑے اعزاز کے لئے کنگنا اور کرن کے علاوہ 141لوگوں کو بھی حکومت ہند کی جانب یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔