نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خا ن کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ’ سو تیلی ماں‘ لفظ کا استعمال مثبت طریقے سے کرنا چاہئے۔
حال ہی میں دئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا تھا کہ ’ لوگ لفظ سوتیلی ماں کا استعمال منفی انداز میں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو ان کا مشورہ ہے کہ انہیں اس لفظ کا استعمال مثبت طریقے سے کرناچاہئے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ انہیں سمجھنا چاہئے کہ سوتیلی ماں اور سوتیلی بیٹی کے درمیان دوستانہ رشتے بھی ہو سکتے ہیں ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ سیف علی خان سے شادی کرنے کے بعد سوتیلی ماں بننے پر لوگوں کی جانب سے کیسے سلوک کا سامنا کرنا پڑا؟ کرینہ کپور خان نے کہا ’ میں اپنی زندگی کو اس طرح نہیں دیکھتی جیسا میںنہیں چاہتی کہ دوسرے لوگ بھی اسی طرح سمجھیں، ہاں اگر آپ سوتیلی ماں کاالفاظ بول رہے ہیں تو کم سے کم سہی طریقے سے بولنا چاہئے کیونکہ اس کے ساتھ منفی تصویر وابستہ ہوئی ہوتی ہے۔
اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ’ فلم ’ انگریزی میڈیا‘ میں اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کرنے پرمجھے فخر ہے، فلم میں چھوٹا کردار ہوتے ہوئے بھی عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کاموقع نہیں گنوانا چاہتی تھی ، فلم میں سین چاہے چھوٹا ہو یا برا، یہ بات نہیں ہوتی بلکہ بطور فنکار جب آپ ایک اچھی فلم کا حصہ بنتے ہیں تو بہت کچھ سیکھنے کا وموقع بھی ملتا ہے۔
(تصویریں انسٹاگرام )