Karnataka: 8 Killed, 20 Injured After Bus Overturns Near Pavagada In Tumkur Districtتصویر سوشل میڈیا

بنگلورو،(اے یوایس)کرناٹک میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں کے تمکور ضلع میں پاواگڑا کے پاس بس کے پلٹنے سے 8 افراد کی موت ہوگئی اور 20 سے زیادہ شدید طور پرزخمی ہوگئے۔ ان میں کچھ طالب علم بھی شامل ہیں۔ تمکور پولیس نے حادثہ کی تصدیق کی ہے۔حادثہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے ابتدائی جانچ کے بعد بتایا کہ ڈرائیور کے ذریعہ بس پر کنٹرول کھو دینے کے سبب یہ حادثہ ہوا۔ بس میں تقریباً 60 مسافر سوار تھے۔

پولیس افسران نے بتایا کہ 20 زخمیوں میں سے 8 کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والے اور زخمیوں میں کچھ طلبا بھی شامل ہیں۔اس سے قبل گزشتہ منگل کو کرناٹک کے وجے نگر ضلع کے بنوی کلّو میں قومی شاہراہ 50 پر ایک گاڑی پلٹ گئی تھی۔ اس حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور 9 لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ مہلوکین میں چار خواتین شامل تھیں۔ گاڑی میں سوار سبھی مسافر رامیشورم جا رہے تھے۔

گزشتہ ہفتے کلبرگی میں بھی ایک سڑک حادثہ ہوا تھا، جب ایک کار پیڑ سے ٹکرا گئی تھی۔ اس حادثہ میں پانچ افراد کی موت ہوگئی تھی۔ پولیس کے مطابق، حادثے میں جان گنوانے والے سبھی مہلوکین مہاراشٹر کے احمد نگر کے رہنے والے تھے اور گنگ پور کے دتاتریے مندر سے درشن کرکے لوٹ رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *