بنگلور: کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں بچوں میں ہو رہے کورونا انفیکشن سے متعلق اطلاعات ملنے سے بچوں کے سرپرستوں اور انتظامیہ میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ گزشتہ یکم اگست سے 11 اگست کے دوران 18-0 کی عمر کے 543 بچے کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں بچوں کے کورونا پازیٹیو ہونے سے بچوں میں کورونا کے اثر کے خدشات کو تقویت ملنے لگی ہے۔
یہ اطلاعات ملتے ہی کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی نے ماہرین کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔بعد اجلاس بومئی نے بتایا کہ ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ ان بچوں کا کوویڈ 19-سے متاثر ہوجانا متوقع ہے جنہوں نے ابھی ٹیکا نہیں لگوایا ہے۔ واضح رہے کہ ایسے خدشات ظاہر کیا جاچکا ہے کہ تیسری لہر میں بچوں پر کووڈ کا خطرناک اثر پڑسکتا ہے۔
بنگلورو مہانگر پالیکا کے ذریعہ جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق یکم اگست سے 11 اگست کے درمیان 9-0 عمر کے 88 بچے، 19-10 بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس درمیان کرناٹک حکومت بھی اعلان کرچکی ہے کہ وہ 12-9 کلاس کے بچوں کے لئے اسکول دوبارہ کھول سکتی ہے۔ اسکول اس مہینے کے ا اواخر تک کھولے جاسکتے ہیں۔