Karnataka goes for complete lockdownتصویر سوشل میڈیا

بنگلور:(اے یوایس)کرناٹک میں آج ( 27 اپریل) سے 14دنوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ، بی ایس یدیورپا نے کیا اعلانکرناٹک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان 14 دن تک مکمل لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا گیا ہے۔بنگلورو: کرناٹک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان 14 دن تک مکمل لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا گیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے ریاست میں لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا ہے۔

کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ 14 دن کے لئے پیر کی صبح 9 بجے سے ریاست میں کرفیو نافذ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے دوران ، ضروری خدمات کے لئے اجازت صبح 6 بجے سے 10 بجے تک کی اجازت ہے۔ صبح دس بجے کے بعد دکانیں بند ہوجائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں گی۔بتایا گیا کہ کرناٹک حکومت نے گھر میں شراب کی ہوم ڈلیوری کی بھی اجازت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے باہر یا ریاست کے اندر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف ہنگامی صورتحال میں چھوٹ دی جائے گی۔

ریاست سے باہر یا ریاست کے اندر سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ ہدایات دی گئی ہیں کہ ڈپٹی کمشنر کووڈ 19 کے پھیلاو¿ سے بچنے کے لئے سخت اقدامات کریں۔وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کے مطابق ، طبی اور ضروری خدمات ، مینوفیکچرنگ ، تعمیرات ، زرعی باغبانی کے شعبوں کی اجازت ہوگی۔ چیف سکریٹری پی روی کمار آج شام تک لاک ڈاو¿ن کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *