Kashmir issue: Ready to take “two steps forward” if India shows sincerity : says Imran Khanتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے یوم کشمیر یکجہتی مناتے ہوئے الزام لگایا کہ ہندوستان کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔ عمران خان نے ٹویٹ کرکے کہا کہ پاکستان برصغیر میں ہمیشہ سے ہی امن کے لئے کھڑا رہا ہے، لیکن اس کے لئے ماحول بنانے کی ذمہ داری ہندوستان کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان اقوام متحدہ کی تجاویز کے مطابق کشمیر موضوع کے انصاف پر مبنی حل کے لئے سنجیدگی دکھائے تو ہم امن کے لئے دو قدم آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیر کے استحکام کے لئے پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ایک ملک کے طور پر ہماری طاقت اور خود اعتمادی ہے، جو ہم دو قدم آگے بڑھنے کو تیار ہیں تاکہ کشمیری لوگوں کے قانونی عزائم کو پورا کیا جاسکے۔

اس سے پہلے پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کہا تھا کہ رشتوں کو سازگار بنانے اور با معنی مذاکرات کے لئے ماحول بنانے کی ذمہ داری ہندوستان کی ہے۔پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان پاکستانی فوج کے سربراہ باجوہ کے بیان کے بعد آیا ہے۔

پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل باجوہ نے منگل کے روز کہا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کو کشمیر موضوع کو باوقار اور پر امن طریقے سے حل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو جموں وکشمیر کے موضوع کو جموں وکشمیر کے لوگوں کی امیدوں کے مطابق، باوقار اور پرامن طریقے سے حل کرنا چاہئے۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، جس نے علاقائی اور عالمی امن وامان بنانے کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا، ہم مکمل احترام اور پرامن بقائے باہمی کے راستے پر چلنے کو لے کر پابند عہد ہیں۔ اب تمام جانب امن کا ہاتھ بڑھانے کا وقت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ امن کی خواہش کو کوئی کمزوری نہ سمجھے۔ پاکستان کی فوج کسی بھی خطرے کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *