Kashmir leaders still dream about restoration of Artcicle 370 which can't be restored till doomsday :says J&K BJP presidentتصویر سوشل میڈیا

سری نگر: جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے ہفتے کے روز کہا کہ کچھ کشمیری لیڈران اب بھی آرٹیکل 370 کی بحالی کا خواب دیکھ رہے ہیں جو کہ ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اس باب کو پیچھے چھوڑ دیں اور جب بھی ہوں اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں دہلی میں کل جماعتی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریاستی صدر نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں مکمل ریاست کی بحالی کے لئے پرعزم ہے۔

رینا نے کہا کچھ لیڈران جموں وکشمیر میں علیحدگی پسندی دہشت گردی اور پاکستانی نظریہ کو جنم دینے اور لاکھوں ہلاکتوں اوربڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا باعث بننے والی آرٹیکل 370 کی بحالی کا اب بھی خواب دیکھ رہے ہیں۔ لیکن انہیں معلوم ہوجانا چاہئے کہ اب اسے بحال کرنا ناممکن ہے۔ قیامت تک اسے بحال نہیں کیا جاسکتا۔ جموں وکشمیر کے بارے میں مرکز اور ریاست کی بڑی سیاسی جماعتوں کے ممبروں کے درمیان بات چیت کے بعد ، وادی کے بڑے رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبد اللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام میں اعتماد کا فقدان ہے۔ اس کو ختم کرنا مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ فاروق عبد اللہ کے بیٹے اور سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے حد بندی پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کل جماعتی اجلاس میں حصہ لینے کے بعد دہلی سے واپس آنے والے ان رہنماو¿ں نے اپنی بات رکھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *