سری نگر (جموں و کشمیر) : (اے این آئی) یونائیٹڈ کشمیری سکھ پروگریسو فورم (یو کے ایس پی ایف) کے چیئرمین بلدیو سنگھ رینا نے کابل میں کارتے پروان گوردوارہ کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ہفتہ کو دولت اسلامیہ فی العراق و الشام خراسان(داعش خراسان)نے کابل میں کارتے پروان گوردوارہ پر حملہ کیاتھا۔ داعش خراسان کے مطابق تین گھنٹے تک جاری رہنے والا یہ حملہ بو محمد ال تاجکی نے کیا تھا۔
رینا نے کہا کہ یونائیٹڈ کشمیری سکھ پروگریسو فورم کارتے پروان گوردوارے کی مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے 10 لاکھ روپے دے گا اور ہم مزید فنڈز اکٹھا کریں گے۔ اس مشکل وقت میں ہم یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہندوستان کا ہر سکھ افغان سکھوں کے ساتھ ہے اور سکھ برادری پورے افغانستان کی تعمیر نو کرے گی اور ہمیشہ حکومت کی حمایت کرے گی ۔حملے کی مذمت کرتے ہوئے یو کے ایس پی ایف کے سربراہ نے حکومت افغانستان سے پرزور اپیل کی کہ وہ سکھ اقلیتوں کا خیال رکھے۔
رینا نے کہاہم حکومت افغانستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ سکھ اقلیتوں کا خیال رکھے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ ملک کی ترقی اور ترقی کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔ افغانستان اور ہندوستان کے سکھ بھی محبت اور بھائی چارے کا رشتہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کارتے پروان گوردوارہ میں ہونے والے حملے کو انسانیت اوراس سکھ برادری پر حملہ قرار دیا جو افغانستان میں امن سے رہ رہی ہے۔
دریں اثنا، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے وزیر اعظم نریندر مودی کا مکتوب ہندوستان میں مقیم افغان سکھ برادری کے ارکان کے حوالے کیا انہوں نے یہ مکتوب اس وقت افغان سکھوں کو سونپا جب وہ ایک سکھ شخص سویندر سنگھ کے، جو کہ داعش خراسان کے حملے میں مارا گیا تھا، آخری رسوم میں شرکت کے لیے پہنچے اور افغانستان کے کابل شہر میں کارتے پروان گوردوارہ، اور ہندوستان میں رہنے والے خاندان اور افغان کمیونٹی کے تئیں دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کی۔
