Kazakhstan suspends arms export amid Ukraine war for a yearتصویر سوشل میڈیا

نور سلطان: قازقستان نے یوکرین جنگ اور روس کے خلاف مغرب کی عائد کردہ پاندیوں کے درمیان ستمبر 2023 یعنی پورے ایک سال تک اپنے ہر قسم کے اسلحے کی برآمدات پر پابندی لگادی ۔ حکومتی بیان کے حوالے سے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس ضمن میں وزارت صنعت و بنیادی ڈھانچہ نے تجویز پیش کی تھی جس کا ڈیفنس انڈسٹری کمیشن کے ارکان نے جائزہ لینے کے بعد اس کی حمایت کی ۔

اس سے پہلے ہفتہ کے روز ، وزیر اعظم علی خان سمیلوف نے دفاعی صنعت کے مسائل پر کمیشن کا اجلاس منعقد کیا۔ صدر قاسم زوماتر توکایف نے ہفتے کے آغاز میں ملک کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کیا جس میں اس خطے میں ہتھیاروں کی تیاری اور خریداری کے ساتھ ساتھ برآمدی کنٹرول سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔واضح ہو کہ وسطی ایشا کا سب سے بڑا ملک کشتیاں، بکتر بند گاڑیاں ، توپیں ، مشین گنیں ،گرینیڈز ،تارپیڈوز اور حفاظتی سازو سامان بشمول پوشاک جیسا مختلف انواع و اقسام کی اشیاءتیارکرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *