Kejriwal vows Rs 1,000 for all women voters if AAP wins in Punjabتصویر سوشل میڈیا

موگہ (پنجاب): پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی ارویند کیجریوال نے پنجاب کی خواتین کے لیے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو 18 سال سے زیادہ عمر کی ہر خاتون ووٹر کے کھاتے میں ہر ماہ 1000 روپے جمع کرائے جائیں گے۔

مشن پنجاب کا افتتاح کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ج میں ایک بہت بڑا اعلان کرنے آیا ہوں۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں بہت باتیں ہو رہی ہیں۔ میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ پیسے میں کتنی طاقت ہے؟ اگر جیب میں پیسہ ہے تو انسان کچھ بھی خرید سکتا ہے، کہیں بھی جا سکتا ہے انسان کو آزادی ملتی ہے، پیسہ بڑی طاقت دیتا ہے۔

موگا میں ایک عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ فرضی کیجریوال کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ انہوں نے اس ضمن میں اپنا حوالہ دیا کہ ہندوستان میں صرف ایک ہی شخص ہے جو بجلی کا زیرو بل دلا سکتا ہے۔ انہون نے کہا کہ مفت بجی پانی کا تو خوب اعلان کیا گیا لیکن سب زبانی جمع خرچ رہا اور کوئی عمل آوری نہیں ہوئی۔ بدعنوانی کے خلاف وعدے کیے گئے لیکن کوئی ٹھوس اقدام نہیں دکھائی دیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *