Key US Congress members inclined to sell F-16s to Turkeyتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یوایس) امریکی کانگریس کے متعدد ارکان نے ترکی کو ایف۔ 16 فروخت کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔امریکہ میں دفاعی میدان میں میڈیا کے اہم عناصر میں سے ایک ڈیفنس نیوز کی خبر کے مطابق بائیڈن ایڈمنسٹریشن نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ ترکی کو F-16طیاروں کی فروخت ناٹو اور امریکہ کے سلامتی کے مفادات کو پورا کرے گی، کانگریس کے اراکین کا کہنا ہے کہ F-16کی فروخت ترکی کو یوکرین کی حمایت و امداد جاری رکھنے میں بھی موثر ثابت ہو سکتی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس نے کہا کہ ہمیں ترکی اور روس کے خلاف ہمارے ساتھ کام کرنے والے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر بات کرنے اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ترکی نے درست سمت میں کچھ اقدامات کیے ہیں۔ اگرچہ کچھ چیزیں ہمیں وقتاً فوقتاً پریشان کرتی ہیں تا ہم اس کے باوجود ایسے شعبے موجود ہیں جن میں ہمیں ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب کانگریس کے بہت سے اراکین جنہوں نے ترکی کو F-35پروگرام سے نکالنے کی بھرپور کوششیں کی ہیں نے ترکی کو F-16کی فروخت کی مخالفت نہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین ایڈم اسمتھ نے کہا کہ ہمیں ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ان تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں ریپبلکن رہنما مائیک میکول کے دفتر کی جانب سے اس موضوع پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنی سر زمین کا دفاع کرنے والے یوکیرین سے تعاون کے معاملے میں ہم ترکی سے اپنے ناٹو اتحادیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہنے کی توقع کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *