Khalid Hanafi: Youth under 18 should not be enrolled in militaryتصویر سوشل میڈیا

کابل:اسلامی امارت کے نگراں نائب وزیر برائے امور اسلامی اقدار و فضیلت محمد خالد حنفی نے کہا ہے کہ امارات اسلامیہ کی فوج میں18سال سے کم عمر کے لڑکوں کی بھرتی نہ کی جائے۔صوبہ بدخشاں کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ وہ کم عمر نوجوانوں کو امارات اسلامیہ کی افواج میں بھرتی نہ کریں بلکہ انہیں مدارس (دینی مدارس) میں تعلیم کے لیے بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ نابالغوں کو مجاہدین میں شامل نہیں کیاجانا چاہئے اور اگر بھرتی کیے جاچکے ہیں انہیں ہٹا کر مدرسوں میں دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیج دیا جانا چاہیے۔حنفی نے امارت اسلامیہ کے کچھ سلامتی دستوں کی لاپروائی اور بے ڈھنگے پن پر بھی تنقید کی۔صوبہ بدخشاں کے صدر مقام فیض آباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حنفی نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کے نام پر افغان خواتین کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہماری مائیں اور بہنیں عزت و وقار چاہتی ہیں اور وہ عفت اور حجاب چاہتی ہیں۔ لیکن غیر ملکی ان کے نقاب ہٹانے اور بے پردا کر دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت فضیلت و اسلامی اقدار ، امارات اسلامیہ اور قوم اپنا وقار چاہتی ہے۔ واضح ہو کہ وزیر فضیلت و اسلامی اقدار نے گزشتہ ہفتے کئی صوبوں کا دورہ کر کے خواتین کے حجاب اور تعلیم کے حوالے سے منعقد جلسوں سے خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *