واشنگٹن:زلمے خلیل زاد نے افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا کہ خلیل زاد نے استعفیٰ دے دیا ہے اور تھامس ویسٹ کو افغانستان کے لیے نیا امریکی ایلچی مقرر کیا گیا ہے۔
بلینکن نے ایک ٹویٹ میں لکھا ، “میں سفیر زلمے خلیل زاد کی امریکہ کے لیے کئی دہائیوں کی انتھک خدمات کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں افغانستان کے لیے بطور خاص نمائندہ تھامس ویسٹ کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوش ہوں۔ خلیل زاد نے اپنے استعفے کے خط میں لکھا ، جس کی ایک نقل طلوع نیوز کو دستیاب کرائی گئی ، کہ امریکی فوجی اب افغانستان سے نکل چکے ہیں اور امریکی جنگ ختم ہو چکی ہے۔
استعفیٰ نامہ میں کہا گیا ہے کہ آج ہماری افواج باہر ہیں ، امریکی جنگ بالآخر ختم ہوچکی ہے اور اس جنگ کی بھاری قیمت دیگر اہم شعبوں پر خرچ کی جاسکتی ہے۔خلیل زاد نے کہا کہ سابق افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات توقع کے مطابق نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پیچیدہ وجوہات ہیں جو مذاکرات کو ختم ہونے سے روکتی ہیں۔ خلیل زاد نے کہا ہے کہ وہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں ان وجوہات کے بارے میں لکھیں گے۔خلیل زاد نے آخری امریکی فوجیوں کے اگست کے آخر میں کابل ائیرپورٹ چھوڑنے کے بعد استعفیٰ دیا جب افغانستان میں 20 سال کی لڑائی کے بعد امارت اسلامیہ نے دوبارہ اقتدار حاصل کیا۔
خلیل زاد نے کہا کہ انہیں دکھ ہے کہ پائیدار امن کے موقع کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔ ان کے بقول افغان اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 40 سالہ جنگ ختم کر سکتے تھے۔خلیل زاد نے کہا کہ میری کوششوں اور میری طرف سے وسیع سفارت کاری کے باوجود ، ہماری ٹیم اور عالمی برادری کے زور دینے کے باوجود ، افغان 40 سال سے جاری جنگ کو تعمیری جذبے اور منصفانہ سمجھوتے کے ساتھ ختم کرنے کے اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔
