کابل: ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای نے کوروناوائرس کی روک تھام کی مساعی کے ایک جزو کے طور پر مزید10ہزار قیدیوں کو عام معافی د ے دی جائے گی۔ عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دس ہزار قیدیوں کو جن میں بے شمار خطرناک قیدی بھی شامل ہیں،ایرانی سال نو ” نو روز“ کے موقع پر رہبر اعظم کے فرمان کے تحت عام معافی دے دی جائے گئی۔ موقع بہ موقع خامنہ ای ،جن کا تمام سرکاری معاملات میں کہا حرف آخر ہوتا ہے، قیدیوں کو عام معافی دیتے رہے ہیں۔ در اصل یہ بھی ایک صدقہ ہے۔ اس سے قبل وہ اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ پر 50ہزار قیدیوں کو معاف کر چکے ہیں۔قبل ازیں کورونا وائرس پر ،جس نے ایران میں زبردست قہر مچا تے ہوئے1100افراد کو لقمہ اجل بنا چکا ہے،قابو پانے کی کوششوں کے ایک جزو کے طور پر پہلے ہی خامنہ ای کے حکم سے85ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کیا جا چکا ہے۔جن قیدیوں کو عارضی رہائی دی جا رہی ہے ان میں ایرانی حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار ایران ۔برطانیہ کی دوہری شہریت کی حامل نازنین زغاری رتکلیف بھی شامل ہے۔رتکلیف، جو ایک خیراتی ادارے تھامسن رائٹرز فاو¿نڈیشن کے لیے کام کرتی ہے، 3اپریل2016سے پانچ سال کی قید بھگت رہی ہے۔