بیجنگ: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ،جنہیں سرمائی اولمپکس گیمز 2022کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا، چین کے صدر شی ن پینگ سے ملاقات کی اور ان سے افغانستان سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔چین کی وزارت خارجہ سے جاری ایک مشترکہ بیان میں فریقین نے اس امر کا اعا دہ کیا کہ یک پر امن افغانستان خطہ کے مفاد میں ہے۔
فریقین میں افغانستان کے حوالے سے اس بات پر اتفاق رہا کہ ایک پر امن، مستحکم اور محفوظ افغانستان خطہ میں ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے۔ عمران خان اور شی نے افغانستان میں انسنی صورت حال پر بھی غور و خوض کیا اور بین الاقوامی برادری سے پر زور اپیل کی کہ بیرون ملک خاص طور پر امریکہ میں افغانستان کے منجمد اثاثے جاری کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان کے عوام کو انسانی امداد بہم پہنچائے۔
واضح ہو کہ سابق افغان حکومت کے گرنے کے بعد افغانستان کے سینٹرل بینک کے 9ارب ڈالر سے زیادہ کے اثاثے یورپ اور امریکہ میں منجمد کر دیے گئے۔بیان میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کو افغانستان تک پہنچانے کے لیے پاکستان اور چین افغانستان سے تبادلہ خیال کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
