Khost People of Khost province protest against ill treatment of Afghans in Iranتصویر سوشل میڈیا

خوست شہر: افغانستان کے جنوب مشرقی صوبہ خوست کے دارالخلافہ خوست شہر کے درجنوں لوگوں نے ایران کی افغان پناہ گزینوں کے ساتھ بد سلوکی کی حالیہ خبروں پر ایران کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ خوست کے ایک رہائشی حبیب خان نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں سے قانون کے عین مطابق سلوک کرنا چاہئے ۔یہ قطعی نامناسب اور غیر انسانی امر ہے کہ ایران میں کسی افغان بچے یا جوان کو ہلاک کر دیا جائے۔

مظاہرے کے شرکا نے ایران کے خلاف مظاہرے کے ساتھ ساتھ ملک میں لڑکیوں کے اسکول کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔ایک قبائلی رہنما محمد علی نے کہا کہ ہم افغان حکومت سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ شریعت کی حدود میں رہتے اور پردے کا خیال رکھتے ہوئے لڑکیوں کے اسکول کھول دیے جائیں ۔ احتجاجیوں نے اسلامی امارات سے یہ اپیل بھی کی کہ شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے تاکہ ذریعہ معاش کے لیے انہیں بیرون ملک نہ جانا پڑے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری سے بھی مدد کرنے کی اپیل کی۔ خوست کے ایک رہائشی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افغانستان میں مقیم افغانوں کے لیے کام کے مواقع پیدا کرنے چاہئیں تاکہ انہیں پیٹ کی خاطر ملک چھوڑ کر جانے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔اس سے قبل ایران کے سفیر متعین افغانستان بہادر امینیان نے طلوع نیوز کو بتایا کہ حال ہی میں ایران میں افغان پناہ گزینوں سے بدسلوکی دکھانے والے جو ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے گئے وہ ان معدودے چند عناصر کے ذریعہ کیے گئے ہیں جو افغانستان اور ایران کے درمیان تعلقات بگاڑنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *