ریاض:(اے یو ایس ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا ہے کہ المزاحمیہ گورنری میں گھر کے باہر سے اغوا ہونے والی لڑکی کو مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حکام اس کیس کی باریک بینی سے تحقیقات کررہے ہیں اور کیس کے حوالے سے قانونی طریقہ کار عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز المزاحمیہ گورنری میں ایک لڑکی اپنے گھر کے باہر سے اغوا ہوگئی تھی۔اس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کچرا پھینکنے گئی تھی اور گھر واپس نہیں آئی۔ اس کے بعد اس کے اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی مگر وہ نہیں ملی۔ انہوں نے اس حوالے سے پولیس کو مطلع کیا جس نے تحقیقات شروع کردیں۔
