Kidnapping of Israeli man in Ethiopia was faked - reportتصویر سوشل میڈیا

ایتھوپے(اے یو ایس ) اسرائیل نے اپنے شہری کی مدد نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسرائیلی حکومت نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ وڈو ادیبابے نے ایتھوپیا جا کر اغوا ہونے کا ڈرامہ رچایا ہے۔اسرائیلی حکومت نے بتایا کہ اسرائیلی ریڈیو پر منگل کے روز جو کچھ بھی بتایا گیا وہ غلط ہے۔ معمر اسرائیلی ادیبابے کا اغوا ایک ڈرامہ ہے۔واضح رہے ادیبابے نے اپنے اہل خانہ کے لیے ایک آڈیو پیغام نشر کیا تھا۔ پیغام میں کہا گیا تھا کہ اسے ایتھوپیا میں ایک گینگ نے اغوا کر لیا ہے۔ یہ گینگ رہائی کے لیے 5 لاکھ ایتھوپیائی پر مانگ رہا ہے۔ یہ رقم 9 ہزار ڈالر کے مساوی ہے۔

وڈو ادیبابے نے اپنے پیغام میں اہل خانہ کو مدد کے لیے پکارا اور کہا میری مدد کریں، میں جنگل کے بیچ میں ہوں، بہت زیادہ بارش ہو رہی ہے۔ میں اتوار کو پہنچنے والا تھا لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ میں یہیں رہوں گا۔ میں اپنے دشمنوں کے لیے بھی ایسے حالات کی خواہش نہیں رکھتا۔ ریڈیو سٹیشن کے مطابق اغوا کاروں نے وڈو ادیبابے کے رشتہ داروں کی دو تصویریں نشر کیں جن کے ہاتھ بندھے تھے۔ ادیبابے ان رشتہ داروں کو ملنے ایتھوپیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے اس کے اغوا کے بارے میں “گونڈر” شہر سے معلوم ہوا تھا جو ایتھوپیا کی سلطنت کا دارالحکومت تھا۔ اس معاملے کوحل کرنے کے لیے انٹرپول کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔تاہم بعد اس وقت سب کچھ بالکل برعکس ہو گیا جب وزارت کو کل معلوم ہوا کہ “وڈو ادیبابے” اسرائیل سے آنے والی فون کالز کا جواب دے رہا ہے اور وہ خطرے میں نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *