Kim Jong Un's latest warning on nuclear weapons: What is known so farتصویر سوشل میڈیا

یونگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے ملک کو خطرہ ہوا تو وہ پہلے اپنے جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں۔ شمالی کوریا کی سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی(کے سی این اے) نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔کم نے اس ہفتے دارالحکومت پیانگ یانگ میں ایک بہت بڑی فوجی پریڈ کے انعقاد پر اپنے اعلیٰ فوجی حکام کی بھی تعریف کی۔ کم نے شمالی کوریا کی فوج کو جوہری ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے۔

کم نے کہا کہ دشمن ممالک کی طرف سے بڑھتے ہوئے جوہری خطرات کے پیش نظر یہ ضروری ہے۔ کے سی این اے کے مطابق، کم نے پیر کو منعقدہ پریڈ میں فوجی افسران کو ان کے کام کی تعریف کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ اس زبردست فوجی پریڈ میں شمالی کوریا نے اپنی فوج کے جوہری پروگرام کے تحت طاقتور ترین ہتھیاروں کی نمائش کی۔ پریڈ میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی بھی نمائش کی گئی۔ پریڈ کا اہتمام شمالی کوریا کی فوج کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *