King of Saudi Arabia and Sultan of Oman confered their country's highest award to each otherتصویر سوشل میڈیا

ریاض: ( اے یو ایس )سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے مملکت کے دورے پر آئے ہوئے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کو کنگ عبدالعزیز ایوارڈ پیش کیا۔اسی طرح عمان کے سلطان نے بھی خادم حرمن شریفین کو آل سعید ایوارڈ پیش کیا۔

یہ عمان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ہے۔اس موقع پر شاہ سلمان ، سلطان ہیثم اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں سعودی عمانی رابطہ کاری کونسل کی تاسیس کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

یادداشت پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اور ان کے عمانی ہم منصب بدر بن حمد البوسعیدی نے دستخط کیے۔دستخط کی تقریب میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان اور وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی بھی موجود تھے۔

اسی طرح دستخط کے موقع پر عمان کی جانب سے وزیر اعظم کے نائب برائے امور دفاع شہاب بن طارق آل سعید، ع±مانی دیوان کے وزیر خالد بن ہلال، سلطانی دفتر کے وزیر جنرل سلطان بن محمد النعمانی اور وزیر داخلہ حمود بن فیصل البوسعیدی بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *