King Salman, Crown Prince order air bridge to provide aid to Morocco earthquake victimsتصویر سوشل میڈیا

ریاض: خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مراکش کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے ایک ایر برج قائم کرنے کا حکم دیا۔اس زلزلے کے، جس میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد کے جاں بحق اور اتنی ہی تعداد میں زخمی ہو جانے خدشہ ہے،متاثرین کے لیے ایک سعودی ٹیم امدادی اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں حصہ لے گی اور زندہ بچ جانے والوں کو راحت بہم پہنچانے اور محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے اقدامات کرے گی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مراکش میں آنے والے ہلاکت خیز زلزلے کے بعد مراکش کو امدادی امداد فراہم کرنے کے لیے سعودی عرب ایک ہوائی پل بنائے گا۔انسانی امداد و راحت کاری مرکز کے سربراہ عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے تصدیق کی کہ فراہم کردہ امداد بادشاہ اور ولی عہد کی جانب سے جمعے کے 6.8 شدت کے زلزلے سے متاثرہ افراد کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے،ان کے غم میں برابر کا شریک ہونے اور ان کی مدد کرنے کے جذبے کے تحت جاری کی گئی ہے۔

ربیعہ نے مزید کہا کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی ایک سعودی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور انسانی امداد اور ہمدردی مرکز کی قیادت میں سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کی ٹیمیں متاثرہ افراد کے لیے امدادی اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں حصہ لینے کے لیے بھیجی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جذبہ مختلف بحرانوں اور مصیبتوں میں دنیا بھر میں متاثرہ اور ضرورت مندوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے مملکت سعودی عرب کی طرف سے ادا کیے گئے انسانی کردار کی توسیع کی جانب ایک اشارہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *