Kremlin calls Biden irritable and forgetful, says he insulted Putinتصویر سوشل میڈیا

ماسکو،( اے یو ایس ) روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے خلاف امریکی “الزامات” پر جمعہ کو کریملن اور وائٹ ہاو¿س کے درمیان ایک بار پھر تناؤ شروع ہو گیا۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے پوتین کو ’خونخوار ٹھگ‘ قرار دینے پر ایک بار پھر جواب دیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بائیڈن کی جارحانہ سوچ ان کی تھکن، نسیان اور کم زوری کی وجہ سے ہے۔ لہذا ہم اس کا سختی سے جائزہ نہیں لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر بائیڈن کا معمول کا چڑچڑاپن، تھکاوٹ، اور بعض اوقات بھول جانہ تھکاوٹ کے پیش نظر ہےجو مخالفانہ بیانات کا باعث بنتا۔ ہم کوئی سخت جواب نہیں دیتے تاکہ مزید دشمنی نہ ہو۔

بہر حال انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ بیانات پہلے ہی ذاتی توہین میں تبدیل ہو چکے ہیں۔یہ بات بائیڈن کے نئے بیانات کے جواب میں سامنے آئی ہے۔ جمعرات کی شام، کیپٹل ہل پر سالانہ “فرینڈز آف آئرلینڈ” کے لنچ کے دوران خطاب میں جوبائیڈن کو “ایک قاتل آمراور ایک خونخوار ٹھگ قرار دیا تھا جو یوکرین کے لوگوں کے خلاف غیر اخلاقی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *