نئی دہلی: چھوٹے پردے کے نامور اداکارکشال پنجابی 37سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ میڈیا خبروں کے مطابق کشال پنجابی نے ممبئی میں اپنے گھر پر خود کشی کر لی ہے۔

خیال رہے کہ ٹی وی اداکار کشال پنجابی کئی ٹیلی ویزن پروگرام کا حصہ رہے ہیں ۔کشال ’ زور کا جھٹکا ، جھلک دکھلا جا، جیسے ریئلٹی شو میں بھی نظر آ چکے ہیں۔

انہیں آخری بار ٹی وی پروگرام ’ عشق میں مرجاواں‘ میں دیکھا گیا تھا۔

کشال پنجابی کے قریبی دوست اور مشہور ٹی وی اداکار کرن ویر بوہرانے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک نہایت جذباتی پوسٹ لکھ کر اپنے دوست کشال کے انتقال کی خبر کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے لکھا’ تمہارے اس طرح سے جانے سے مجھے گہرا صدمہ لگا ہے، میں ماننے کو تیار ہی نہیں ہوں کہ تم اب اس دنیا میں نہیں ہو، مجھے معلوم ہے تم یہاں سے بہتر دنیا میں ہو گے، تم نے جس طرح سے اپنی زندگی جی ہے وہ واقعی متاثرکن ہے ،تمہاری ڈانسنگ ، فٹنس،آف روڈ بائیکنگ ، باپ ہونا اور سب سے زیادہ تمہارا وہ مسکراتا ہوا چہراہ تمہارا وہ ہیپی گو لکی والا نیچر اور گرم جوشی یہ سب کچھ تم میں آسانی سے آتی تھی۔

واضح رہے کہ کشال پنجانی نے ایک آنڈرے ڈولے نام کی یوروپین لڑکی سے شادی کی تھی اور ان دنوں کا ایک 3سال کابیٹا بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *