اسلام آباد: ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کی انڈیکس رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شہر لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی ٹاپ فائیو فہرست میں شامل رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور دنیا کے خراب ہوا کے معیار کے ساتھ سرفہرست پانچ شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی فائن پارٹیکیولیٹ(پی ایم)کی درجہ بندی 188 رہی، جو اسے ہوا کے معیار کی غیر صحت بخش کیٹیگری میںرکھتی ہے۔
یونائیٹڈ سٹیٹس انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ہوا کے معیار کو تسلی بخش سمجھتی ہے جب ایئر کوالٹی انڈیکس 50 سے کم ہو نے پر ملک کے ماحولیاتی ماہرین نے فصلوں کو جلانے کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے شعبے اور صنعتوں کو آلودگی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔شہر کے ایک رہائشی نے ٹویٹ کیا، لاہور میں ہوا کا معیار خراب ہے۔ اس آلودگی میں صحت مند رہنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ جو لوگ لاہور میں آباد ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور کہیں اور آباد ہونا چاہئے۔
ہمیں لاہور کو بدلنے پر بھی غور کرنا چاہیے۔ یہ بہت زیادہ آبادی والا ہے۔ اس سال مارچ کے شروع میں، گلوبل ایئر کوالٹی رپورٹ کے ذریعے پاکستان کو دوسرا آلودہ ترین ملک قرار دیا گیا تھا۔ واضح ہو کہ ہندوستان کی راجدھانی دہلی بھی ہمیشہ سے آلودگی کی لپیٹ میں رہی ہے۔ گزشتہ سال پاکستان کا لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہاتھا۔و ہیں نئی دہلی کو اس فہرست میں دوسرا مقام دیا گیاتھا۔ بڑی بات یہ تھی کہ اس فہرست میں نیپال کی راجدھانی کھٹمنڈو کو تیسرا نمبر ملا تھا۔ اور اسی طرح دنیا کے تین سب سے آلودہ شہر جنوبی ایشیا کے تھے۔
