Lalu Yadav and Mulayam Singh meet in Delhiتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: (اے یو ایس ) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو سے ملاقات کی۔ دونوں سینئر لیڈروں کی اس ملاقات کے دوران ملائم کے بیٹے اور ایس پی صدر اکھلیش یادو بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ میٹنگ پیر کو نئی دہلی میں ہوئی۔ یوپی کے سابق سی ایم اکھلیش یادو اور لالو یادو نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر اس میٹنگ کی تصاویر شیئر کیں۔ اپنے ٹویٹ میں لالو یادو نے لکھا آج ملک کے سینئر ترین سوشلسٹ ساتھی ملائم سنگھ سے ملاقات کر کے ان کی خیریت معلوم کی۔ کھیت کھلیان ، عدم مساوات ، ناخواندگی ، کسانوں ، غریب نوجوانوں اور بے روزگاروں کے حوالے سے ہمارا مشترکہ نظریہ ہے اور ان کے حق اور بہتری کے لیے مشترکہ طور پر لڑتے ہیں۔ آج ملک کو لوگوں کی مساوات اور سوشلزم کی اشد ضرورت ہے ، سرمایہ داری اور فرقہ واریت کی نہیں۔اگرچہ تینوں رہنماو¿ں نے اس ملاقات کے ایجنڈے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے لیکن اگلے سال یوپی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اس ملاقات کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گوپال ورما نے میڈیاکو بتایا ملائم سنگھ کی صحت ٹھیک نہیں تھی لالو یادو ان کی صحت کے بارے میں پوچھنے آئے تھے۔ یہ فطری بات ہے کہ جب ملک کے دو سینئر لیڈر ملے ہوں گے تو سیاست پر بھی بحث ضرور ہوئی ہوگی۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے بہار چارہ گھوٹالہ کیس میں اس سال کے شروع میں لالو یادو کو ضمانت دے دی ہے۔ اس کیس کی وجہ سے وہ تین ماہ تک جیل میں تھے ۔واضح ر ہے کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے جون میںمیڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ یوپی کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ بات چیت کے دوران اکھلیش نے یو پی انتخابات کے لیے مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ساتھ اتحاد کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ ہم چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔ بی ایس پی اور کانگریس کا ذکر کیے بغیر اکھلیش نے کہا تھا کہ بڑی پارٹیوں کے ساتھ میرا تجربہ اچھا نہیں رہا ، ہم ان کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کریں گے۔ایس پی سربراہ نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی ریاست کی 430 اسمبلی سیٹوں میں سے 300 (جیت کے لحاظ سے) کو نشانہ بنا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *